0
Friday 7 Oct 2016 14:00

پاک چائینہ اقتصادی راہدری اور کالا باغ ڈیم ملک کیلئے دونوں ناگزیر ہیں، امیر خان سوانسی

پاک چائینہ اقتصادی راہدری اور کالا باغ ڈیم ملک کیلئے دونوں ناگزیر ہیں، امیر خان سوانسی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف شمالی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری امیر خان سوانسی نے میانوالی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان رینجرز اور فوج کی وجہ سے ممکن ہوا ہے، یہ ادارے سرمایہ افتخار ہیں کراچی میں رینجرز کو مکمل اختیارات دینا ناگزیر ہیں، کسی ایک شخص کی خاطر اداروں کیخلاف اقدام نہ اٹھایا جائے۔ میانوالی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کا خاتمہ بھی بہت ضروری ہے، تحریک انصاف کا کوئی سیاسی عسکری ونگز نہیں اور نہ ہی ہمیں کسی سکیورٹی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چائینہ اقتصادی راہدری اور کالا باغ ڈیم ملک کیلئے دونوں ناگزیر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 573454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش