0
Friday 7 Oct 2016 10:43

جھنگ، فیصل آباد اور چنیوٹ میں 5 محرم کے جلوسوں کا سکیورٹی پلان تیار، ہزاروں اہلکار اور رضاکار خدمات انجام دیں گے

جھنگ، فیصل آباد اور چنیوٹ میں 5 محرم کے جلوسوں کا سکیورٹی پلان تیار، ہزاروں اہلکار اور رضاکار خدمات انجام دیں گے
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ہمایوں مسعود سندھو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام جلوس ہائے اور مجالس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضلع جھنگ میں 5 محرم الحرام کے جلوس ہائے عزا پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ محلہ غوثیہ سے نکلنے والے جلوس پر 2ڈی ایس پیز، 4انسپکٹرز، 36سب انسپکٹرز، 25اے ایس آئیز، 60ہیڈ کانسٹیبل، 304کانسٹیبل، 5لیڈی کانسٹیبل کے علاوہ 30 قومی رضا کار اور 7 سپیشل فورس کے جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اس کے علاوہ بستی گھوگھے والی سے نکلنے والے جلوس پر ایک انسپکٹر، 15سب انسپکٹرز، 19اے ایس آئیز، 28ہیڈ کانسٹیبل، 133کانسٹیبل اور 47قومی رضاکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس کی طرف سے تیار کردہ سکیورٹی پلان کے مطابق ضلع بھر میں برآمد ہونے والے جلوسوں اور مجالس میں شامل لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوسوں کے روٹس پر خفیہ کیمرے نصب کرنے کے علاوہ داخلی راستوں کو خاردار تار سے بند کر کے باہر سے آنے والے افراد کی شناخت اور تلاشی کو یقینی بنانے کے بعد انہیں داخل ہونے دیا جائیگا۔ یکم محرم الحرام سے 10محرم الحرام تک ضلعی سطح پر ڈی ایس پی لیگل اور انچارج سکیورٹی کی زیر نگرانی ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جو چوبیس گھنٹے 3شفٹوں میں کام کرے گا، جہاں سے محرم الحرام کے سلسلہ میں ہر قسم کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کا امن ہم سب کے لئے ضروری ہے، لہٰذا عوام کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے ضلعی پولیس سے بھرپور تعاون کیا جائے اور کسی قسم کی افواہ پر کان دھرنے کی بجائے انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے۔

چنیوٹ میں سخت سکیورٹی حصار میں چار محرم الحرام کا جلوس برآمد ہوا، اے کیٹیگری کا جلوس چاہ ہمایوں سے شروع ہو کر حسینی چوک میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ دو سو سے زائد پولیس افسران و ملازمین نے ڈیوٹی سر انجام دی، جبکہ جلوس کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی۔ ڈی پی او مستنصر فیروز نے جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ دوران وزٹ سکیورٹی کے حوالے سے جلوس کے داخلی و خارجی راستوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ڈی پی او نے ملازمین کو ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا اور ہدایت کی کہ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ملازمین حاضر دماغی کے ساتھ اور الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دیں۔ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور جلوس میں شامل ہونے والے ہر شخص کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ فیصل آباد میں 176 ضلعی پو لیس نے 5 محرم الحرام کی 176 مجالس اور 31 جلوسوں کے لئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ 4 ایس پیز، 13ڈی ایس پیز، 26انسپکٹر، 161سب انسپکٹر، 321اے ایس آئیز، 2392 جوانوں کے ساتھ  13 سو سے زائد  رضا کار بھی تعینات کئے گئے ہیں، سب سے زیادہ مجالس جڑانوالہ ڈویژن اور سب سے زیادہ جلوس اقبال ڈویژن میں نکالے جائیں گے، اس موقع پر پولیس کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 573459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش