0
Friday 7 Oct 2016 12:16

بھارت کیوجہ سے مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی اور خطے میں شدید تناؤ ہے، ملیحہ لودھی

بھارت کیوجہ سے مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی اور خطے میں شدید تناؤ ہے، ملیحہ لودھی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کو ماننے سے انکار کر رہا ہے اور یہی بات مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی اور خطے میں تناؤ کی بڑی وجہ بنی ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے جنرل اسمبلی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ ملنے سے علاقے میں کشیدگی پھیل رہی ہے، بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کو ماننے سے مسلسل انکار کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی اور خطے میں شدید تناؤ ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت کو مسائل کے حل کے لئے بامعنی مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں، مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اور اقوام متحدہ کی رائے شماری سے حل ہونا چاہئے جس کے لئے عالمی برادری کا بھارت پر دباؤ اور کردار نہایت اہم ہے۔
خبر کا کوڈ : 573473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش