QR CodeQR Code

مچھ میں ریلوے ٹریک پر دھماکوں سے 3 افراد جاں بحق

7 Oct 2016 13:04

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں آب گم کے قریب ریلوے ٹریک اور بوگی میں 2 دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے، بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر مچھ میں ریلوے ٹریک اور جعفر ایکسپریس کی بوگی میں دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں آب گم کے قریب ریلوے ٹریک اور بوگی میں 2 دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ جعفر ایکسپریس کی بوگی اور ریلوے ٹریک پر ہوئے جن کے باعث ریلوے ٹریک مکمل تباہ ہوگیا اور ٹرین کے انجن اور بوگی نمبر 3 کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں جب کہ ٹریک کو نقصان پہچنے کے باعث دیگر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 573476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/573476/مچھ-میں-ریلوے-ٹریک-پر-دھماکوں-سے-3-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org