0
Friday 7 Oct 2016 14:55

سندھ میں محرم الحرام میں مجالس عزا کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت

سندھ میں محرم الحرام میں مجالس عزا کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں مجالس کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے محرم الحرام کے دوران مجالس میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی محکمہ داخلہ نے لاؤڈ اسپیکر کی اجازت کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر مجالس کی جگہوں اور امام بارگاہوں کے اندر استعمال کئے جاسکیں گے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے متعلق تمام قواعد پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ ہی حکومت سندھ کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نوٹیفکشن بھی جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق کہا گیا تھا کہ صوبے میں اسلحے کی نمائش اور مجالس و جلوس کے علاوہ 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی، جبکہ دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال، وال چاکنگ اور عوامی مقامات پر کیبل ٹرانسمیشن اور سی ڈیز کے ذریعے قابل اعتراض تقاریر و بیانات پر بھی پابندی ہوگی اور اس کا اطلاق محرم الحرام کے پورے مہینے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 573480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش