QR CodeQR Code

کراچی میں نامعلوم افراد پھر متحرک، ’’ مہاجر قوم کی امانت واپس کرو‘‘ کی وال چاکنگ

7 Oct 2016 17:39

اسلام ٹائمز: مختلف علاقوں میں کی گئی وال چاکنگ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی استعفیٰ دیں اور مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ ’’مہاجر قوم کی امانت واپس کرو‘‘، وال چاکنگ میں فاروق ستار کا نام لے کر ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نامعلوم افراد نے ایک بار پھر وال چاکنگ شروع کر دی ہے اور دیواروں پر ’’استعفیٰ دو، مہاجر قوم کی امانت واپس کرو ‘‘ کے نعرے لکھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نامعلوم افراد ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں اور کراچی کے مختلف علاقوں میں وال چاکنگ کی گئی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی استعفیٰ دیں اور مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ ’’مہاجر قوم کی امانت واپس کرو‘‘، وال چاکنگ میں فاروق ستار کا نام لے کر ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 22 اگست کو بانی ایم کیو ام الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مخالفت اشتعال انگیز تقریر کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 573495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/573495/کراچی-میں-نامعلوم-افراد-پھر-متحرک-مہاجر-قوم-کی-امانت-واپس-کرو-وال-چاکنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org