0
Friday 7 Oct 2016 18:23

لاہور، امامیہ سکاؤٹس نے مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات سنبھال لئے

لاہور، امامیہ سکاؤٹس نے مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات سنبھال لئے
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ سکاؤٹنگ نے امسال بھی ملک کے جلوس ہائے عزاء اور مجالس کی سیکورٹی کی فرائض سنبھال لئے ہیں۔ ڈپٹی چیف سکاؤٹ مصطفی سعیدی نے لاہور میں امامبارگاہوں کے دورہ جات کے بعد امامیہ سکاؤٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور پنجاب بھر میں امامیہ سکاؤٹس نے مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے انتظامات سنبھال لئے ہیں۔ قبل ازیں ڈپٹی چیف سکاؤٹ نے امامیہ کالونی، شاہدرہ، گلبرگ، اچھرہ، شاہ جمال، مکہ کالونی، وحدت کالونی اور کینال ویو امامبارگاہوں اور گوجرانوالہ ڈویژن کے امامبارگاہوں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی چیف سکاؤٹ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اس وقت 10 ہزار سے زائد امامیہ سکاؤٹس مجالس اور جلوس ہائے عزاء کی سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ڈویژنز میں ایمرجنسی سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو کہ ڈویژنز بھر کی انتظامیہ کیساتھ مربوط رہے گا جو کسی بھی ناگہانی صورت میں فوری امدادی کارروائی کرے گا۔

قبل ازیں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سرفراز نقوی نے بھی لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ مرکزی صدر نے امامیہ سکاؤٹس کی طرف سے لگائے گئے امامیہ بک سٹالز کا معائنہ کیا اور تنظیمی امور پر کارکنان سے گفتگو کی اور علاقہ کے مومنین سے ملاقات کی۔ ڈپٹی امامیہ چیف سکاؤٹ نے بتایا کہ شعبہ سکاؤٹنگ کے زیراہتمام دوران محرم الحرام سیکورٹی اوئیرنیس پروگرام کے تحت ملک بھر کے تمام یونٹس میں امامیہ سکائوٹس کی سیکورٹی و انتظامی امور میں رہنمائی کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی مدد سے کسی ناخوشگوار واقعہ کے پیش آنے پر ابتدائی طبی امداد، ماتمی جلوسوں کے راستوں کی نقشہ بینی سمیت دیگر انتظامات کیلئے تربیت دی گئی ہے، امامیہ سکاؤٹس نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ عزاداری کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، نوجوانوں کو ایک نئے جوش اور عزم کیساتھ میدان عمل میں ہونا چاہیئے تاکہ اپنی ملت کے تمام افراد اور مقدسات کی حفاظت کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 573497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش