1
0
Friday 7 Oct 2016 20:21

مائنس ون فارمولہ نیا نہیں، الطاف حسین کراچی کی ایک حقیقت ہے، بلاول بھٹو زرداری

مائنس ون فارمولہ نیا نہیں، الطاف حسین کراچی کی ایک حقیقت ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ مائینس ون فارمولہ پاکستان میں نیا نہیں، اسی فارمولے کے تحت ان کے نانا اور ماں سمیت خاندان کے دیگر لوگوں کو شہید کیا گیا۔ کہتے ہیں کہ نواز شریف منتخب وزیراعظم ہیں انہیں کبھی غدار نہیں کہا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی وفد کے ہمراہ جے یو آئی فے کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پیپلز پارٹی کو مائنس ون کا مشورہ دے کر اچھی بات نہیں کی۔ پیپلز پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی وزیراعظم نواز شریف کو غدار نہیں کہا۔ وہ بی بی شہید کے بیٹے ہیں وہ یہ بات کیسے کر سکتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن سے مطالبہ کیاکہ وہ پانامہ لیکس کے ایشو کے حل کے لیے وزیراعظم نواز شریف کو قائل کریں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسلم لیگ نون کے سینیٹر نے ان کی شہید والدہ پر بےجا تنقید کرکے قومی یکجہتی کونقصان پہنچایا۔
خبر کا کوڈ : 573523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

عبداللہ
Pakistan
سلام۔۔۔ ہیڈنگ میں ہے ’’الطاف حسین کراچی کی ایک حقیقت ہے‘‘۔۔۔ مگر یہ الفاظ خبر کے متن میں نہیں، پھر رپورٹر نے ہیڈنگ میں کیسے دے دیا؟ کیا الطاف بلاول دوستی کی چاہت زیادہ تو نہیں ہے؟
والسلام
ہماری پیشکش