0
Friday 7 Oct 2016 23:36

ڈی آئی خان محرم الحرام، دہشتگردوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری

ڈی آئی خان محرم الحرام، دہشتگردوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان فرقہ واریت اور دہشتگردی کے تناظر میں انتہائی حساس شہر سمجھا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ اس شہر کے باسیوں کو ماہ محرم الحرام یعنی حرمت والے مہینوں میں بھی بارہا دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ رواں محرم الحرام میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی فورسز اور پولیس کے دستے متحرک ہیں۔ اس سلسلے میں جلوسہائے عزا کے راستوں کی حفاظت کا خصوصی بندوبست کیا جارہا ہے۔ تشیع کے مراکز یعنی امام بارگاہوں کے نزدیک گھرانوں سے تحریری طور پر بیان حلفی لیا گیا ہے کہ وہ جلوس کے دوران کسی بھی نامعلوم خاتون کو اپنے گھر میں داخل نہیں ہونے دیں گے اور جلوسوں کے دوران چھت سے جلوس نہیں دیکھیں۔ علاوہ ازیں مرکزی جلوسوں کے راستوں کے تمام علاقوں میں سرچ آپریشن شروع ہے، جس کیلئے گھر گھر اور دکانوں کی تلاشی لی جارہی ہے اور جلوسہائے عزا کے راستوں میں آنے والے بالاخانوں اور ہوٹلز کی مکمل چیکنگ کے بعد انہیں سیل کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ڈی آئی خان میں عاشورہ کے مرکزی جلوس کو ایک مرتبہ پہلے بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاچکا ہے اور جس مقام پر اس جلوس کو نشانہ بنایا گیا تھا، اس مقام کی باقاعدہ طور پر انتظامیہ نے سکیورٹی کلیئرنس دی تھی اور دو روز سے وہ مقام پولیس کے زیرنگرانی تھا۔ پولیس و سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشنز میں متعدد مقامات سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 573579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش