0
Saturday 8 Oct 2016 00:30

ملک میں کالعدم جماعتوں اور دہشتگردوں کے سہولتکاروں کو ختم کئے بغیر امن نہیں لایا جاسکتا، علامہ ناصر عباس

ملک میں کالعدم جماعتوں اور دہشتگردوں کے سہولتکاروں کو ختم کئے بغیر امن نہیں لایا جاسکتا، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے مچھ میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے بم دھماکوں کی پرزور مذمت کی ہے، انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ قانون کی عمل داری کو یقینی بناتے ہوئے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کی ہے۔ اپنے بیان میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ خواتین کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد بلوچستان میں ٹرین پر بم دھماکوں کا نیا سلسلہ ثابت کرتا ہے کہ دہشتگردوں کے سہولت کار موجود ہیں، جن پر ہاتھ ڈالنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک کالعدم جماعتوں اور دہشتگردوں کے سہولتکاروں پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا، اس وقت تک ملک میں امن ایک خواب ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن میں ٹیکسلا میں دو بیگناہ لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی اور اسی روز ہی کوئٹہ میں چار شیعہ خواتین کو بس سے اتار کر گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ اس ملک کا اصل مسئلہ قانون پر صحیح طرح سے عمل داری نہ ہونا ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی اور عسکری قیادت سی پیک کی تکمیل میں سنجیدہ ہے تو پھر فوری طور پر کالعدم جماعتوں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ختم کیا جائے۔ دہشت گردی اس ملک کی ترقی میں اہم رکاوٹ ہے، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے حساس مقامات پر فوج تعینات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 573590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش