0
Saturday 8 Oct 2016 02:48

کراچی، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے متولی امام بارگاہ شہید، بیٹا شدید زخمی

کراچی، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے متولی امام بارگاہ شہید، بیٹا شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر بے گناہ عزاداران سید الشہداء کو سفاکانہ حملوں میں دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اہدافی قاتلوں نے متولی امام بارگاہ سید منصور زیدی اور ان کے بیٹے سید عمار زیدی کو گلستان جوہر میں نشانہ بنایا۔ تکفیری قاتلوں کی فائرنگ سے سید منصور زیدی موقع پر ہی شہید جبکہ ان کے فرزند سید عمار زیدی متعدد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ جن کا علاج آغا خان ہسپتال میں جاری ہے، جبکہ ڈاکٹرز نے ان کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔ واضح رہے کہ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے باپ اور بیٹے کو ان کے گھر کے سامنے ہی فائرنگ کرکے نشانہ بنایا۔ سید منصور زیدی ماہر تعلیم، مہران پبلک سکول شاہ فیصل کالونی کے مالک، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری، امام بارگاہ زین العابدین گلستان جوہر کالونی بلاک آٹھ کے متولی اور 7ویں محرم کے جلوس کے پرمٹ ہولڈر تھے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے آٹھ خول ملے ہیں۔ اسی طرح اہدافی قتل کے ایک دوسرے سانحہ میں مزید دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان زخمیوں کا تعلق بھی اہل تشیع کمیونٹی سے بتایا جاتا ہے اور اسی جرم میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 573600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش