0
Saturday 8 Oct 2016 09:28

بھارت کشمیر میں جنیوا کنونشن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، اشرف قاضی

بھارت کشمیر میں جنیوا کنونشن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، اشرف قاضی
اسلام ٹائمز۔ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم کو بند کرانے کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، بھارت کشمیر میں جنیوا کنونشن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحقیقی ادارہ مسلم انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ’’مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں‘‘ کشمیریوں کی خواہشات اور عالمی برادری کی ذمہ داری کے عنوان سے منعقدہ گول میز کانفرنس سے سابق سفیر اشرف جہانگیر قاضی، ڈاکٹر محمد خان، دانشور ڈاکٹر فرحانہ قاضی، حریت رہنما غلام محمد صفی، میر طاہر مسعود، محمد حسنین، جنرل (ر) شاہد احمد حشمت، جنرل (ر) علی باز، سابق سفیر اشیاق اندرابی، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی وزیر احمد جوگیزئی، طاہر محمود اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کا مقصد بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا اور عالمی برادی کو اس معاملہ پر اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلانا تھا۔
خبر کا کوڈ : 573609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش