0
Saturday 8 Oct 2016 12:08

شہدائے کربلا نے باطل کے سامنے سینہ سپر ہونے اور سر نہ جھکانے کا درس دیا، علامہ علی ضیغم رضوی

شہدائے کربلا نے باطل کے سامنے سینہ سپر ہونے اور سر نہ جھکانے کا درس دیا، علامہ علی ضیغم رضوی

اسلام ٹائمز۔ معروف اہل سنت سکالر علامہ علی ضیغم رضوی نے آستانہ علامہ جوہر نظامی حسینی سٹریٹ جوہرآباد میں منعقدہ عشرہ محرم کی پانچویں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسینیت اسلام کی سربلندی اور بقاء کیلئے دشمنانِ اسلام کے خلاف بغاوت اور طاغوت سے ٹکرانے کا نام ہے۔ جوہرآباد میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت عالم دین کا کہنا تھا کہ شہدائے کربلا نے ہمیں طاغوت کے سامنے سینہ سپر ہونے اور سر نہ جھکانے کا درس دیا، یہ درسِ عظیم تا قیامت حق پرستوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ جب بھی کسی ظالم اور جابر حکمران نے انسانیت کو پامال کرنے کی کوشش کی تو کربلا سے درس حریت لے کر اٹھنے والے حق پرستوں نے اُنہیں نیست و نابود کر دیا۔

خبر کا کوڈ : 573631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب