QR CodeQR Code

شہدائے کربلا نے باطل کے سامنے سینہ سپر ہونے اور سر نہ جھکانے کا درس دیا، علامہ علی ضیغم رضوی

8 Oct 2016 12:08

اسلام ٹائمز: جوہرآباد میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت عالم دین کا کہنا تھا کہ کرنے کی کوشش کی تو کربلا سے درس حریت لے کر اٹھنے والے حق پرستوں نے اُنہیں نیست و نابود کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ معروف اہل سنت سکالر علامہ علی ضیغم رضوی نے آستانہ علامہ جوہر نظامی حسینی سٹریٹ جوہرآباد میں منعقدہ عشرہ محرم کی پانچویں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسینیت اسلام کی سربلندی اور بقاء کیلئے دشمنانِ اسلام کے خلاف بغاوت اور طاغوت سے ٹکرانے کا نام ہے۔ جوہرآباد میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت عالم دین کا کہنا تھا کہ شہدائے کربلا نے ہمیں طاغوت کے سامنے سینہ سپر ہونے اور سر نہ جھکانے کا درس دیا، یہ درسِ عظیم تا قیامت حق پرستوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ جب بھی کسی ظالم اور جابر حکمران نے انسانیت کو پامال کرنے کی کوشش کی تو کربلا سے درس حریت لے کر اٹھنے والے حق پرستوں نے اُنہیں نیست و نابود کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 573631

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/573631/شہدائے-کربلا-نے-باطل-کے-سامنے-سینہ-سپر-ہونے-اور-سر-نہ-جھکانے-کا-درس-دیا-علامہ-علی-ضیغم-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org