0
Saturday 8 Oct 2016 10:28

لاہور، مودی کو جوتے مارنے پر کولڈ ڈرنک کا تحفہ، ریسٹورنٹ کا انوکھا انعام

لاہور، مودی کو جوتے مارنے پر کولڈ ڈرنک کا تحفہ، ریسٹورنٹ کا انوکھا انعام
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے عوام اپنے ملک سے محبت اور ملک کے دشمنوں سے نفرت بھی منفرد انداز میں کرتے ہیں۔ مودی کی جانب سے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی اور سرجیکل سٹرائیک کی خبروں کے بعد لاہوریوں کا غصہ ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ لاہور میں جگہ جگہ یہی بحث چل رہی ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے، جوان تو جوان بوڑھے بھی اس کام میں پیش پیش ہیں۔ ایک طرف فوج کیساتھ بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف مودی کی چھترول بھی جاری ہے۔ لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع "پیری پیری ریسٹورنٹ" کی انتظامیہ نے گاہکوں کیلئے منفرد شرط رکھی ہے۔ ریسٹورنٹ کے باہر مودی کی تصویر لگائی گئی ہے اور شہریوں سے کہا گیا ہے جو مودی کی تصویر پر جوتے مارے گا اسے کولڈ ڈرنک دی جائے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی ہے لیکن اب لاہوریے مودی کو جوتے مار کر خوش ہوں گے۔ شہریوں کا یہ رویہ بھارتی سرکار کیلئے پیغام ہے کہ پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے پر انہیں منہ کی کھانا پڑے گی۔
خبر کا کوڈ : 573635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش