0
Saturday 8 Oct 2016 12:24

حکومت کسی بھی صورت میں مسئلہ کشمیر کو پس منظر میں نہیں جانے دے گی، سمیرا ملک

حکومت کسی بھی صورت میں مسئلہ کشمیر کو پس منظر میں نہیں جانے دے گی، سمیرا ملک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن خوشاب کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے اقوام عالم کے سامنے مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اُجاگر کر کے پاکستان کے 20 کروڑ عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے۔ خوشاب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے اقوام عالم کے سامنے مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اُجاگر کر کے پاکستان کے 20 کروڑ عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت کسی بھی صورت میں مسئلہ کشمیر کو پس منظر میں نہیں جانے دے گی، اگر بھارت نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے ہماری سرحدوں پر جارحیت کا ارتکاب کیا تو اُسے اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ اپوزیشن راہنماؤں کو اپنی توانائیاں احتجاج اور دھرنوں میں ضائع کرنے کے بجائے تعمیر وطن اور دفاع وطن کیلئے بروئے کار آنا چاہئے، 20 کروڑ عوام حکومت اور افواج پاکستان کیساتھ ہے، پاک فوج دنیاکی بہترین فوج ہے جس نے ہمیشہ ہندوستان کے دانت کھٹے کیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے جارحانہ عزائم سے باز ر ہے، پاکستانی قوم اور سیاسی قوتیں اسوقت متحد ہیں اور ہندوستان کو جارحیت کی صورت میں چھٹی کا دودھ یاد کرادیں گی۔


خبر کا کوڈ : 573679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش