0
Saturday 8 Oct 2016 19:02

فیصل آباد، کارکنوں پر مقدمات کیخلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی

فیصل آباد، کارکنوں پر مقدمات کیخلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی زیراہتمام فیصل آباد میں ہونے والے جلسے میں پولیس کی طرف سے افراتفری پھیلانے اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کیخلاف دائر مقدمات کیخلاف ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقامی رہنما رانا اکرام اللہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے جلسہ میں پولیس کی طرف سے افراتفری پھیلانے کی کوشش قابل مذمت ہے، کرپشن فری پاکستان کے سلسلے میں ہونے والے جلسہ میں پولیس گردی جمہوری جماعت کے خلاف سازش تھی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک منظم جماعت ہے، اگر اس کے خلاف غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کئے گئے تو پھر حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔ کارکنوں کے خلاف درج مقدمہ ختم نہ کیا گیا تو 10 اکتوبر کو بھرپور احتجاج کرتے ہوئے فیصل آباد بند کر دیا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 573689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش