QR CodeQR Code

غیرت کے نام پرقتل، زنابالجبر کیخلاف بلوں کی منظوری پر اقوام متحدہ کی طرف سے پاکستان کو مبارکباد

8 Oct 2016 19:35

اسلام ٹائمز: پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کو آرڈینیٹر نیل بوہنے نے بل کے حوالے سے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد کے مقدمات پر کام کرنے والے سرکاری حکام کی ضروری تربیت کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی تاکہ مانیٹرنگ اور تخمینے کے لئے میکانزم بنایا جاسکے بہتر احتساب اور رابطے ہوسکیں۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے پاکستان میں اینٹی آنر کلنگ بل اور اینٹی ریپ (زنا) بل پاس کئے جانے کو سراہتے ہوئے اسے تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کو آرڈینیٹر نیل بوہنے نے بل کے حوالے سے کہا کہ ہر سال سینکڑوں خواتین کے حقوق پامال کرتے ہوئے ان سے جسمانی یا جنسی بداخلاقی کی جاتی ہے اور انہیں عزت کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے، متاثرین کے حقوق کے تحفظ کے لئے موثر قوانین اور پالیسیوں کو پاس کرنے اور ان پر عملدرآمد اور مجرموں کو سخت سزائیں دینے سے ملک بھر میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کی مربوط اور جامع بنیاد بنے گی، اس حوالے سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے کام کرنے والے تمام ادارے حکومت پاکستان کی مکمل اور ہر ممکن اعانت کو تیار ہیں تاکہ خواتین کے خلاف امتیاز کا خاتمہ ہوسکے، خواتین کے خلاف تشدد کے مقدمات پر کام کرنے والے سرکاری حکام کی ضروری تربیت کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی تاکہ مانیٹرنگ اور تخمینے کے لئے میکانزم بنایا جاسکے بہتر احتساب اور رابطے ہوسکیں۔


خبر کا کوڈ: 573853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/573853/غیرت-کے-نام-پرقتل-زنابالجبر-کیخلاف-بلوں-کی-منظوری-پر-اقوام-متحدہ-طرف-سے-پاکستان-کو-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org