0
Saturday 8 Oct 2016 21:23

اسحاق ڈار 2016 کیلئے جنوبی ایشیا کا بہترین وزیرخزانہ قرار

اسحاق ڈار 2016 کیلئے جنوبی ایشیا کا بہترین وزیرخزانہ قرار
اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے بہترین اقتصادی کارکردگی دکھانے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو 2016ء کے لئے جنوبی ایشیا کا بہترین وزیرخزانہ قرار دیا ہے۔ اسحاق ڈار کو یہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ آئی ایم ایف کے میگزین اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں بہترین اقتصادی کارکردگی دکھانے پر کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر کشیدگی کے باعث وزیرخزانہ اسحاق ڈار ایوارڈ وصول کرنے امریکہ نہیں جا سکے، ان کی جانب سے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی ایوارڈ وصول کریں گے۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ساڑھے تین سالوں میں بجلی کی قیمتوں میں سو فیصد سے زائد اضافہ کیا اور سبسڈی زیرو کر دی۔ اسحاق ڈار نے جہاں ایک ہزار ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چھوٹ ختم کی وہیں بچوں کے دودھ اور پیمپر سمیت تمام چیزوں پر ٹیکس لگایا۔ دس ارب ڈالر سے زائد غیرملکی قرضے لئے، اسٹیل ملز جیسے قومی ادارے کو بھی بند کردیا، ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے کہ اسٹیل ملز مکمل طور پر بند پڑی ہے اور اسکی پیدوار زیرو ہے۔
خبر کا کوڈ : 573883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش