QR CodeQR Code

گلگت، دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، مناور سے چار دیسی ساخت کے بم برآمد

8 Oct 2016 22:49

اسلام ٹائمز: محرم الحرام سے قبل ہی محکمہ داخلہ نے سکیورٹی اداروں کو مراسلہ جاری کردیا تھا کہ دہشتگرد گلگت بلتستان میں محرم الحرام میں کارروائی کر سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت مناور میں شاہراہ قراقرم کے پاس سے سکیورٹی اداروں نے چھاپہ مار کر چار عدد دیسی ساخت کے بم برآمد کر لیے۔ دہشتگرد عاشورا کے جلوس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ خفیہ اداروں کی رپورٹ پر بروقت کارروائی کے سبب دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آج دن کو خفیہ اداروں کی بروقت رپورٹ پر سکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے مناور سے دیسی ساخت کے چار بم برآمد کر لیے ہیں۔ دہشتگرد عاشورا کے موقع پر جلوس عزا کو نشانہ بنانے چاہ رہے تھے۔ بم برآمد ہونے کے بعد دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سکیورٹی اداروں کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے جاری ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس معاملے میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔ واضح رہے کہ محرم الحرام سے قبل ہی محکمہ داخلہ نے سکیورٹی اداروں کو مراسلہ جاری کردیا تھا کہ دہشتگرد گلگت بلتستان میں محرم الحرام میں کارروائی کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکے ڈالے گئے ہیں اور شہر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 573900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/573900/گلگت-دہشتگردی-کی-بڑی-کوشش-ناکام-مناور-سے-چار-دیسی-ساخت-کے-بم-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org