0
Saturday 8 Oct 2016 23:35

علامہ ناصر عباس جعفری کی جعفر ایکسپریس دھماکوں کی شدید مذمت

علامہ ناصر عباس جعفری کی جعفر ایکسپریس دھماکوں کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری نے جعفر ایکسپریس میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے قیمتوں جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کے بعد بم دھماکوں کا  نیا سلسلہ انتہائی تشویشناک ہے، مرکزی اور صوبائی حکومتیں امن و امان کی بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کریں، کالعدم جماعتوں اور دہشتگردوں کے سہولتکاروں پر ہاتھ ڈالے بغیر امن نہیں لوٹ سکتا، حالیہ واقعات کے ذمہ داروں کو قوم کے سامنے لایا جائے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے کے سبب دہشتگرد اور ان کے سیاسی سرپرست و سہولت کار اب بھی دندناتے پھر رہے ہیں، سیاسی جماعتیں و حکمران جماعت مصلحت پسندی کا شکار ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ حکومت دہشتگروں اور ان کے حامیوں کو کنٹرول کرنے کے بجائے عوام کو حراساں کر رہی ہے، پنجاب اور سندھ میں عزاداری سید شہداء (ع) کو محدود کرنے کی سازشوں کو ہم قبول نہیں کرتے، یہ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے جسے ہم کسی کو چھیننے نہیں دینگے، علامہ راجہ ناصر نے شہدا کے خانوادوں سے اظہار تعزیت اور شہداء کی درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 573909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش