0
Sunday 9 Oct 2016 01:08

کشمیر پر بلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ارکان نے عدم دلچسپی لی، فافن رپورٹ

کشمیر پر بلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ارکان نے عدم دلچسپی لی، فافن رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ مسئلہ کشمیر پر بلائے گئے پارلیمنٹ کے اجلاس کی کارروائی میں ارکان کی عدم دلچسپی واضح طور پر نظر آئی۔ اجلاس کے آغاز پر 87 فیصد اور اختتام پر صرف 19 فیصد ارکان ایوان میں موجود تھے۔ غیرسرکاری تنظیم فافن کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس کے آخری روز کی کارروائی ایک گھنٹہ انچاس منٹ تک جاری رہی۔ اجلاس کے آغاز پر 120 اور اختتام پر 85 ارکان موجود تھے۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کے آخری روز کی کارروائی میں شرکت نہیں کی، وزیراعظم نواز شریف بھی اجلاس میں نہیں آئے۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اجلاس کی کارروائی میں شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 573923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش