0
Monday 10 Oct 2016 17:09

نواز شریف اپنا جرم چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، ملک نذیر احمد سوبھی

نواز شریف اپنا جرم چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، ملک نذیر احمد سوبھی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سرگودہا کے رہنما ملک نذیر احمد سوبھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملکی سالمیت اور خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دیگی، نواز شریف اپنا جرم چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، مگر ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ قوم کا بچہ بچہ پانامہ لیکس کا حساب لے گا اور نواز شریف کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ہی ہوگی۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت داخلی اور خارجی محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، پانامہ زدہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں کوئی نئی بات نہیں کی اور انہوں نے ایک دفعہ پھر بھارتی جاسوس کلبھوشن اور امن دشمن مودی کا ذکر کرنا گوارہ نہیں سمجھا، پانامہ لیکس کا معاملہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بن چکا ہے، قوم نواز شریف سمیت تمام کرپٹ سیاستدانوں کا کڑا احتساب چاہتی ہے تاہم یہ احتساب وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے شروع ہونا چاہئے کیونکہ اعلیٰ ترین سطح پر احتساب ہونے سے انصاف کا بول بالا ہوگا، کرپٹ سیاستدانوں کا کڑا احتساب صرف ہمارا ہی نہیں تمام سیاسی جماعتوں اور پوری قوم کا مطالبہ ہے، پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم کے احتساب کے لئے کسی بھی حد تک جائے گی، سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینا چاہئے، اسلام آباد میں دھرنا ملک سے کرپٹ قیادت اور کرپٹ نظام کا خاتمہ کرنے کے لیے ہے۔
خبر کا کوڈ : 573963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش