QR CodeQR Code

امریکہ، انڈیا اور اسرائیل عصر حاضر کے یزید ہیں، محمد معین الدین سیالوی

10 Oct 2016 16:20

اسلام ٹائمز: میانوالی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے رہنما کا کہنا تھا کہ امریکہ، انڈیا اور اسرائیل کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے، یہ ممالک عالم سلام کے دشمن نمبر ایک ہیں، خصوصا پاکستان کا وجود ان کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چب رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔  پاکستان سنی تحریک میانوالی کے ضلعی صدر قاضی محمد معین الدین سیالوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عصر حاضر کے یزیدوں سے مقابلہ کرنے کے لئے جذبے حسینی کی ضرورت ہے، کیونکہ عصر حاضر کے یزید اسلام اور اسلام والوں کو مٹانے کے درپے ہیں۔ میانوالی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے رہنما کا کہنا تھا کہ امریکہ، انڈیا اور اسرائیل کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے، یہ ممالک عالم سلام کے دشمن نمبر ایک ہیں، خصوصا پاکستان کا وجود ان کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا امام حسین ؑ نے اسلام کے لئے تن من دھن قربان کیا، آج پھر جذبہ حسینی کی ضرورت ہے، تاکہ اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 573966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/573966/امریکہ-انڈیا-اور-اسرائیل-عصر-حاضر-کے-یزید-ہیں-محمد-معین-الدین-سیالوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org