QR CodeQR Code

مردان سے گرفتار دہشتگرد کا سہولت کار گرفتار

9 Oct 2016 13:57

اسلام ٹائمز: سی ٹی ڈی مردان ریجن کے مطابق 19 ستمبر کو طاہر فرمان ولد رحمان سکنہ باجوڑ حال چکڑوپل ہوتی مردان کے مکان سے 2 عدد خودکش جیکٹ، 3 دستی بم اور دیگر خطرناک بارودی مواد برآمد کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن نے گزشتہ ماہ گرفتار ہونیوالے دہشتگرد کے سہولت کار کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی مردان ریجن کے مطابق 19 ستمبر کو طاہر فرمان ولد رحمان سکنہ باجوڑ حال چکڑوپل ہوتی مردان کے مکان سے 2 عدد خودکش جیکٹ، 3 دستی بم اور دیگر خطرناک بارودی مواد برآمد کیا تھا۔ جس نے دوران تفتیش اپنے سہولت کار تلاوت عرف خولہ ولد میاں سید سکنہ باجوڑ حال مصری آباد کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 574052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/574052/مردان-سے-گرفتار-دہشتگرد-کا-سہولت-کار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org