0
Sunday 9 Oct 2016 15:02

ڈی آئی خان، منفی عناصر کے عزائم ناکام بنانے کیلئے پولیس چوکس اور مستعد ہے، یاسر آفریدی

ڈی آئی خان، منفی عناصر کے عزائم ناکام بنانے کیلئے پولیس چوکس اور مستعد ہے، یاسر آفریدی
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) یاسر آفریدی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کیلئے پولیس نے فول پروف انتظامات مکمل ہیں، گلیوں کو سیل کر دیا گیا ہے، ضلع کو دس سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کی سکیورٹی کے جائزہ کے موقع پر مختلف امام بارگاہوں کے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ کے جلوس کے موقع پر چھتوں، دوکانوں اور بالا خانوں پر کسی کو ٹھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امن کمیٹیوں کے اراکین بھی علاقے میں بھائی چارے کی فضاء کیلئے سرگرم ہیں، محرم الحرام کے دوران مجالس، سیج، بیڑہ، گھڑی گھڑولہ، ذوالجناح اور تعزیہ سمیت 226 پروگرام کے لئے پولیس چوکس اور مستعدی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔ منفی عناصر کے عزائم ہم سب ملکر ناکام بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 574077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش