0
Wednesday 27 May 2009 11:03
لاہور بم دھماکا:35 افراد جاں بحق ہو ئے ،ایدھی ذرائع

لاہور:15کی عمارت پر خودکش حملہ،23 افراد جاں بحق،سیکڑوں زخمی

لاہور بم دھماکا:خودکش جیکٹ برآمد ،مزید 2 افراد گرفتار
لاہور:15کی عمارت پر خودکش حملہ،23 افراد جاں بحق،سیکڑوں زخمی
لاہور:لاہور کے علاقے سول لائن میں واقع سی سی سی پی او آفس کی عمارت کے ساتھ واقع ون فائیو کی عمارت پر خودکش کار بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 23ہو گئی ہے جبکہ 2سو سے زائد افراد زخمی ہیں،جنھیں شہر کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔وزیر اعظم اور صدر کی جانب سے لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔بدھ کے روز سی سی پی او کی عمارت کے ساتھ 15کی عمارت میں خودکش دھماکے سے قبل پندرہ منٹ تک فائرنگ ہوتی رہی جس کے بعد ایک سرخ رنگ کی کیری وین جو دھماکا خیز مواد سے لیس تھی،ایک زور دار دھماکے سے 15کی عمارت کے قریب بیریئر توڑتے ہوئے سڑک پر ہی دھماکے سے پھٹ گئی،جس کے نتیجے میں 15کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور سی سی پی او دفتر کو نشانہ بنانا چاہتا تھا،خود کش حملے میں 100کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے بعد بھی علاقے میں فائرنگ کی آوازیں وقفے وقفے سے سنی گئی گئیں اور دھماکے کے مقام سے 4مشکوک افراد کو
گرفتار کر لیا گیا ہے۔دھماکے سے علاقے میں موجود عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور 15کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں اور دھویں کے گہرے بادل بھی علاقے سے اٹھتے دیکھے گئے۔دھماکے کے فوری بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں و ہلاک ہونے والوں کو میو،گنگارام اور سروسز اسپتال پہچایا گیا اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام مشینوں کے ذریعے ابھی جاری ہے۔میو اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں 10لاشیں لائی گئی ہیں،جن میں 6لاشیں پولیس اہلکاروں کی ہیں اور 2لاشیں ایسی ہیں جو ناقابل شناخت ہیں۔جبکہ گنگارام اسپتال میں 8لاشیں لائی گئی ہیں جن میں4شہری،1بچہ اور 3پولیس اہلکار شامل ہیں،سروسز اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ایک کانسٹبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ان تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور سیکڑوں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے،جبکہ کئی زخمیوں کی حالت
نازک ہے جن کے آپریشن کیے جا رہے ہیں۔پولیس نے زخمیوں کو تفتیش تک اسپتال سے فارغ کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور فوج کے اہلکار بھی امدادی کارروائیں میں مصروف ہیں۔
خودکش حملہ میں 100کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا
لاہور: لاہور میں 15 کی عمارت میں ہونے والے دھماکے میں 100کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق اتنی بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد استعمال کرنے سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں اور نقصانات کا خدشہ ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم اس حوالے سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
دھماکا خیزمواد سے بھری گاڑی نے 15کی عمارت پر حملہ کیا،ڈی سی او لاہور
لاہور :ڈی سی او لاہور سجاد بھٹہ کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد سے بھری گاڑی نے 15کی عمارت پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بہت نقصان ہوا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او لاہور کا کہنا تھا کہ انہیں اطلاعات ملی
ہیں کہ دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی عمارت کو نشانہ بنانا چاہتی تھی تاہم گاڑی ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی بیریئر توڑنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گئی۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکا شدید نوعیت کا تھا،جس سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور قریبی گھروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔جبکہ 15کی عمارت تباہ ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمارت میں کتنے لوگ موجود تھے اس سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
 لاہور بم دھماکا:مشکوک شخص گرفتار،فوج کا غیر معمولی نقل و حر کت پر بلڈنگ کا گھیراؤ
لاہور : لاہور میں بم دھماکے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا  ہے، گرفتار شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔جبکہ فو ج نے علاقے کا محاصر ہ کر لیا ہے عینی شاہدین کے مطابق فوج نے بم دھماکے کے نزدیک ایک بلڈنگ کا محاصرہ کیا ہوا ہے جس میں غیر معمولی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے آخر ی اطلاع کے مطابق فو ج نے بلڈنگ کا گھیرا تنگ کر رہی ہے۔
لاہور بم دھماکا:35 افراد جاں بحق ہو ئے ،ایدھی ذرائع

لاہور : لاہور بم د ھماکے میں ایدھی ذرائع کے مطابق اب تک 35 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جبکہ پنجاب کے سینئر وزیر راجہ ریاض کا کہنا ہے بم دھماکے سے 30 افراد کے جاں بحق ہو نے اطلاع ہے۔
خود کش حملہ میں 30 افراد ہلاک،32 زخمی ہوئے،راجہ ریاض
لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیئر وزیر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ میں 30افراد کے جاں بحق اور 32 کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔حملہ کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکا شدید تھا اور اس کے باعث قریبی عمارتوں اور رہائشی علاقے کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ بڑی تعداد میں زخمیوں کو اسپتالوں کو منتقل کیا گیا ہے۔
لاہور بم دھماکا:خودکش جیکٹ برآمد ،مزید 2 افراد گرفتار
لاہور: لاہور بم د ھماکے کی جگہ سے سیکورٹی اہلکاروں کو دھماکہ خیز مواد اور ایک خودکش جیکٹ ملی ہے۔سر کار ی ٹی وی کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے بم دھماکے کی
جگہ سے مزید 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ 
لاہور خودکش دھماکا:وزیراعظم ،صدر اور سیاسی و مذہبی رہنماوٴں کی مذمت
لاہور :لاہور کے علاقے سول لائن میں واقع سی سی پی او آفس کی عمارت کے ساتھ واقع 15کی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت کی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور صدر نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ملک دشمن عناصر کی سازش قرار دیا ہے۔دوسری جانب ملک کی سیاسی و مذہبی شخصیات نے بھی لاہور خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، وزیر داخلہ رحمن ملک، اے این پی کے رہنما اسفندیار ولی، پاکستان پیپلزپارٹی کی فوزیہ وہاب،مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت ، چوہدری پرویز الٰہی،سینیٹر ساجد میر، جماعت اسلامی کے امیر منور حسن، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما فضل الرحمن ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، گورنر سندھ عشرت العباد شامل ہیں۔ 




خبر کا کوڈ : 5741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش