QR CodeQR Code

کراچی، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے منصور زیدی کی نماز جنازہ ادا

9 Oct 2016 19:01

اسلام ٹائمز: شہید منصور زیدی کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ خیر العمل انچولی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی زیر اقتدا ادا کر دی گئی، بعد ازاں انہیں وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دو روز قبل تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سید منصور زیدی کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ خیر العمل انچولی سوسائٹی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی زیر اقتدا ادا کر دی گئی۔ ماہر تعلیم، مہران پبلک اسکول شاہ فیصل کالونی کے مالک، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کراچی کے جنرل سیکرٹری، امام بارگاہ زین العابدین گلستان جوہر کالونی بلاک آٹھ کے متولی اور 7ویں محرم کے جلوس کے پرمٹ ہولڈر شہید سید منصور زیدی اور ان کے بیٹے سید عمار زیدی کو گلستان جوہر میں جمعہ کی شب تکفیری دہشتگردوں نے اس وقت نشانہ بنایا تھا، جب وہ مجلس عزا سے واپسی پر اپنے گھر کے قریب پہنچے تھے۔ شہید منصور زیدی کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 574141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/574141/کراچی-تکفیری-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-شہید-ہونیوالے-منصور-زیدی-نماز-جنازہ-ادا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org