0
Sunday 9 Oct 2016 20:01

ڈی آئی خان، تعزیہ و ذوالجناح کے جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر

ڈی آئی خان، تعزیہ و ذوالجناح کے جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کی مناسبت سے عزاداری کے پروگرام و اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔ سات محرم الحرام کی مناسبت سے تعزیہ کا پہلا جلوس امام بارگاہ امام حسن (ع) تھلہ بھورا شاہ سے برآمد ہوکر حسینی چوک، عارف حسینی چوک، علمدار چوک اور امام بارگاہ امام حسین (ع) سے گزر کر جامع مسجد و امام بارگاہ یاعلی (ع) میں اختتام پذیر ہوا۔ ایک گھنٹے بعد اسی مسجد و امام بارگاہ سے ذوالجناح کا مرکزی جلوس برآمد ہوا، جس میں ماتمی سنگت دستہ مولا علی (ع) نے نوحہ خوانی و عزاداری کرکے خانوادہ رسالت کی خدمت میں پرسہ پیش کیا۔ ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ امام حسین (ع) سے گزر کر دوبارہ اسی مسجد میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے راستے میں دودھ و پانی کی سبیلیں لگائ گئی تھی اور جلوس کے بعد نیاز و لنگر حسینی کا وسیع پیمانے پر انتظام کیا گیا تھا۔ مرکزی جلوس میں عزاداران امام حسین (ع) کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد از ظہرین امام بارگاہ امام حسین (ع) سمیت دیگر عزاخانوں میں مجالس عزا منعقد ہوئیں، جبکہ بعد از مغربین مختلف امام بارگاہوں سے پندرہ سے زائد جلوس برآمد ہوں گے، جو کہ رات گئے اختتام پذیر ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 574149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے