0
Sunday 9 Oct 2016 23:33

آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ 08 ، 09 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کو بذات خود مانیٹر کریں گے

آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ 08 ، 09 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کو بذات خود مانیٹر کریں گے
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ 08 ، 09 اور 10 محرم کے مرکزی جلوسوں کو بذات خود مانیٹر کریں گے۔ ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈی آئی جیز و ایس ایس پیز جلوسوں کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کو واٹس اپ گروپ پر اپ ڈیٹ کرینگے۔ تمام ڈی آئی جیز و ایس ایس پیز واٹس اپ گروپ فوری بناکر متعلقہ ماتحتوں کو گروپ میں نمایاں کریں۔ آئی جی سندھ نے مزید ہدایت دی کہ اسنیپ چیکنگ کو مذید مؤثر بنایا جائے، ڈبل سواری پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ موبائل موٹرسائیکل گشت کو مجالس کے مقامات، امام بارگاہوں اور مرکزی جلوسوں کے اطراف کے علاقوں میں مزید غیرمعمولی بنایا جائے۔ مجالس میں شرکت کرنیوالوں کی فزیکل سرچنگ کے عمل کو مقرر کردہ رضاکاروں کے تعاون اور اعتماد سے یقینی بنایا جائے۔ مشکوک سرگرمیوں، لاوارث اور مشتبہ گاڑیوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی جلوسوں میں خصوصی اسٹکرز کی حامل گاڑیوں کو ہی داخلے کی اجازت دی جائے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سی پی او مسلسل چوبیس گھنٹے محرم سیکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن و شیئرنگ کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔ کسی بھی خفیہ اطلاع کو بروقت فالو کیا جائے۔ عوام اپنے پاس اوریجنل CNIC و دوران ڈرائیونگ گاڑیوں کے مکمل کاغذات و دیگر دستاویزات لازمی رکھیں۔ کسی بھی مقام پر پانچ افراد یا اس سے زائد کا مجمع نہ لگائیں۔ مشکوک اشیاء، گاڑی، مشتبہ اشخاص یا مشکوک حرکات وغیرہ دکھائی دینے پر عوام فوری مددگار 15 یا قریبی تھانوں کو اطلاع دیں۔
خبر کا کوڈ : 574186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش