0
Monday 10 Oct 2016 00:26

سندھ پولیس کے جعلی پولیس مقابلے کا واقعہ انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہے، سینیٹر شاہی سید

سندھ پولیس کے جعلی پولیس مقابلے کا واقعہ انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہے، سینیٹر شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے گلشن اقبال کے علاقے نیپا چورنگی پل کے نیچے جعلی پولیس مقابلے میں جواں سال بے گناہ نوجوان عتیق اللہ کی ہلاکت اور عزیز اللہ کے شدید زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہے، خون میں لت پت پھول جیسے جوانوں کے ساتھ برتا گیا طرز عمل ناقابل تصور ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جعلی پولیس مقابلے کا نوٹس لینا انتہائی احسن اقدام ہے، امید کرتے ہیں کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی جائیں۔ باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا ہے کہ دن دیہاڑے جعلی پولیس مقابلہ کرنے والے اہلکار انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں، مقابلے کے بعد خون میں لت پت پڑے نوجوانوں کی ویڈیو کے بعد اب مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے، کراچی میں پختون نوجوانوں کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، پولیس کی صفوں میں شامل مٹھی بھر کالی بھڑیں پورے محکمے کی بدنامی کا سبب بن رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظلوم خاندان کو انصاف مہیا کرنا اب ریاست کی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 574198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش