0
Sunday 9 Oct 2016 20:03
بلوچستان کا مسئلہ حل کرنا ہے تو بلوچوں کو بااختیار کرنا ہوگا

نریندر مودی بلوچوں کی لاشوں پر اور نواز شریف کشمیریوں کی لاشوں پر رقص کر رہا ہے، اختر مینگل

بلوچستان کے لوگ پارلیمنٹ، عدالتوں اور سیاستدانوں سے سخت مایوس ہوچکے ہیں
نریندر مودی بلوچوں کی لاشوں پر اور نواز شریف کشمیریوں کی لاشوں پر رقص کر رہا ہے، اختر مینگل
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلٰی بلوچستان سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ وسائل پر صوبوں کا حق ہے اور صوبوں کو ان کا حق دیا جائے۔ نریندر مودی بلوچوں کی لاشوں پر اور نواز شریف کشمیریوں کی لاشوں پر رقص کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو بلوچستان سے کوئی دلچسپی ہے اور نہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو کشمیریوں سے کوئی دلچسپی ہے، نریندر مودی بلوچوں کی لاشوں پر رقص کرتا ہے اور نواز شریف کشمیریوں کی لاشوں پر رقص کرتا ہے۔ کراچی پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے عسکریت پسندوں کے طریقہ کار سے اختلاف ہوسکتا ہے، لیکن ہم بلوچستان کی حق خودارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک بار پھر دو ہزار چھ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، جب نواب اکبر بگٹی کی شہادت کے بعد ہم اسمبلیوں سے باہر آئے تھے اور دو ہزار آٹھ کے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا، ہم نے سمجھا تھا کہ ڈکیٹیٹر سے نام نہاد جمہوریت پسند اور لولی لنگڑی جمہوریت بہتر ہے، لیکن بلوچوں کیلئے آمریت اور لولی لنگڑی جمہوریت میں کوئی فرق نہیں پڑا، ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ ہم پھر سے اسمبلیوں سے باہر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سمیت ایسا کوئی میگا پروجیکٹ منظور نہیں، جس کی وجہ سے بلوچستان میں بلوچ اقلیت میں تبدیل ہوں، بلوچستان کا مسئلہ حل کرنا ہے تو بلوچوں کو بااختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ برہمداغ بگٹی سے میرا کوئی تعلق نہیں، وہ بھارت میں رہتے ہیں یا کسی اور ملک میں رہتے ہیں، اس کا جواب وہ خود ہی دے سکتے ہیں، لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت بلوچستان کے لوگ پارلیمنٹ، عدالتوں اور سیاستدانوں سے سخت مایوس ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 574202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش