QR CodeQR Code

پشتہ خرہ سے اغواء چھ بچوں کی ماں کی بازیابی کیلئے مانسہرہ میں چھاپے

10 Oct 2016 13:47

اسلام ٹائمز: پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کا تعلق مانسہرہ سے ہے، ان کی گرفتار کے لئے انہوں نے مانسہرہ میں چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے پشتہ خرہ سے چھ بچوں کی ماں کی بازیابی اور ملزموں کی گرفتاری کے لئے مانسہرہ میں چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں۔ واقعات کے مطابق ایک ہفتہ قبل خانہ بدوش خاتون مسماۃ نجمہ گھر سے غائب ہو گئی تھی۔ بعدازاں اس کے شوہر نے تھانہ پشتہ خرہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی اہلیہ کمبل فروخت کرنے کے لئے دور دراز علاقوں میں جایا کرتی تھی۔ اس دوران اسکے پک اپ ڈرائیور ساجد کے ساتھ تعلقات استوار ہوگئے اور اس نے ہی اسکی اہلیہ کو اپنے بھائی اور والد کی مدد سے اغواء کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کا تعلق مانسہرہ سے ہے، ان کی گرفتار کے لئے انہوں نے مانسہرہ میں چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 574297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/574297/پشتہ-خرہ-سے-اغواء-چھ-بچوں-کی-ماں-بازیابی-کیلئے-مانسہرہ-میں-چھاپے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org