0
Monday 10 Oct 2016 19:19

پانامہ لیکس کا معاملہ، وزیراعظم نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا

پانامہ لیکس کا معاملہ، وزیراعظم نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم نواز شریف نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا ہے۔ کہتے ہیں کہ پاناما لیکس میں سامنے آنے والی آف شور کمپنیوں سے کوئی تعلق نہیں۔ الیکشن کمیشن نااہلی سے متعلق دائر درخواستیں خارج کرے۔ الیکشن کمیشن 2 نومبر کو دائرہ سماعت کے اختیار پر دلائل سنے گا۔ سابق اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے الیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواستوں پر جواب جمع کرا دیا۔ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کو ایک بار پھر چیلنج کیا گیا ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں دیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم کے صادق اور امین نہ ہونے سے متعلق کوئی عدالتی فیصلہ موجود نہیں، آرٹیکل 62 کے تحت الیکشن کمیشن کسی رکن پارلیمنٹ کی نااہلی سے متعلق فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، وزیراعظم اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف دائر درخواستیں خارج کی جائیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ تمام اعتراضات پر دلائل ایک ساتھ سنے جائیں گے۔ کوشش ہوگی کہ 2 نومبر کے بعد سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو کام سے روکنے سے متعلق دائر درخواست پر بھی وزیراعظم کے وکیل سے جواب مانگ لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت 2 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں رہنماوں کے خلاف اسپیکر کے بھیجے گئے ریفرنس پر بھی سماعت ساتھ ہی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 574417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش