QR CodeQR Code

ریمنڈ ڈیوس سے رابطے میں رہنے والے 41 افراد سے تفتیش جاری، ریمنڈ کو مکمل استثنیٰ حاصل ہے، امریکی محکمہ خارجہ

4 Mar 2011 09:26

اسلام ٹائمز:انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ریمنڈ ڈیوس کے موبائل فون سے ملنے والے ریکارڈ کے مطابق ریمنڈ ڈیوس سے 21 افراد مسلسل جبکہ 23 افراد وقفے وقفے سے رابطے میں رہتے تھے


لاہور:اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے مزنگ چونگی میں دو پاکستانی شہریوں کو قتل کرنیوالے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس سے رابطے میں رہنے والے 41 افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ریمنڈ ڈیوس کے موبائل فون سے ملنے والے ریکارڈ کے مطابق ریمنڈ ڈیوس سے 21 افراد مسلسل جبکہ 23 افراد وقفے وقفے سے رابطے میں رہتے تھے۔ ان افراد کا ڈیٹا حاصل کر کے ان کا سراغ لگایا گیا اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ 
ادھر امریکا نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عدالتوں پر دباوٴ جاری رکھا جائے گا کہ ریمنڈ ڈیوس کو مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عدالتوں میں ریمنڈ ڈیوس کے خلاف کارروائی جاری رہنے پر امریکا کو تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پاکستان سے رابطے میں ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران سے لاپتہ ہونے والا ایف بی آئی ایجنٹ رابرٹ لیونسن زندہ ہے جنوب مغربی ایشیا میں موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 57443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/57443/ریمنڈ-ڈیوس-سے-رابطے-میں-رہنے-والے-41-افراد-تفتیش-جاری-کو-مکمل-استثنی-حاصل-ہے-امریکی-محکمہ-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org