QR CodeQR Code

افغانستان میں طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ، 10 اہلکاروں سمیت 14 ہلاک

10 Oct 2016 23:14

اسلام ٹائمز: افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق طالبان نے لشکر گاہ کے علاقے کے داخلی راستے پر پہلے سیکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جہاں کار میں سوار ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے جنوبی شہر ہلمند میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے افغانستان کے جنوبی شہر ہلمند کے علاقے لشکر گاہ میں منظم طریقے سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جب کہ وزارت داخلہ نے 7 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق طالبان نے لشکر گاہ کے علاقے کے داخلی راستے پر پہلے سیکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جہاں کار میں سوار ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد کچھ حملہ آور علاقے میں داخل ہوگئے تاہم سیکیورٹی فورسز اور طالبان حملہ آوروں میں کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔


خبر کا کوڈ: 574470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/574470/افغانستان-میں-طالبان-کا-چیک-پوسٹ-پر-حملہ-10-اہلکاروں-سمیت-14-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org