QR CodeQR Code

کراچی میں ایمپریس مارکیٹ کی 20 سیل دکانیں لوٹ لی گئیں

10 Oct 2016 23:50

اسلام ٹائمز: گزشتہ مہینے بالکل اسی طرح کراچی کی مرکزی اور تجارتی شاہراہ پر واقع تبت سینٹر کے قریب پرائم سینٹر میں آٹو پارٹس کی 25 اور برنس روڈ پر اردو بازار میں چوروں نے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر 14 دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ لیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی ایمپریس مارکیٹ میں نامعلوم افراد محرم الحرام کے موقع پر سیل کی گئی 20 دکانوں کے تالے توڑ کر سامان اور نقدی لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی میں بھی چور کام دکھا گئے، کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں محرم الحرام میں حفاطتی اقدامات کے پیش نظر سیل کی گئی 20 دکانوں میں چور تالوں کی سیل کاٹ کر دکان میں موجود نقدی لے گئے۔ متاثرہ تاجروں کا کہنا ہے کہ واردات میں 10 چور ملوث ہیں۔ پولیس کے مطابق ایمپریس مارکیٹ کی دکانوں کو محرم الحرام کی سیکیورٹی کے باعث 3 دن کیلئے سیل کیا گیا تھا، پولیس نے مارکیٹ کے اندر موجود دونوں چوکیداروں کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ مہینے بالکل اسی طرح کراچی کی مرکزی اور تجارتی شاہراہ پر واقع تبت سینٹر کے قریب پرائم سینٹر میں آٹو پارٹس کی 25 اور برنس روڈ پر اردو بازار میں چوروں نے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر 14 دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ لیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 574478

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/574478/کراچی-میں-ایمپریس-مارکیٹ-کی-20-سیل-دکانیں-لوٹ-لی-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org