QR CodeQR Code

روز عاشور مظلوم کی کامیابی اور ظالم کی نابودی کا دن ہے، علامہ ناظر تقوی

11 Oct 2016 23:17

اسلام ٹائمز: کورنگی کراچی میں عشرہ محرم الحرام کی نویں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی سندھ کے صدر نے کہا کہ روز عاشور امام حسین علیہ اسلام نے خون سے تلوار کو شکست دے کر تاریخ اسلام کے دھارے کو موڑ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کورنگی کراچی میں عشرہ محرم الحرام کی نویں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روز عاشور امام حسین علیہ اسلام نے خون سے تلوار کو شکست دے کر تاریخ اسلام کے دھارے کو موڑ دیا اور دنیا میں وہ قوتیں جو ظالموں سے برسرپیکار ہیں، اُن کو یہ پیغام دیا کہ راہ حق میں قتل ہو جانا شکست نہیں بلکہ یہ کامیابی ہے، اور اپنے اصولوں کو چھوڑ دینا شکست ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روز عاشور مظلوم کی کامیابی اور ظالم کی نابودی کا دن ہے۔


خبر کا کوڈ: 574715

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/574715/روز-عاشور-مظلوم-کی-کامیابی-اور-ظالم-نابودی-کا-دن-ہے-علامہ-ناظر-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org