QR CodeQR Code

تاریخ عالم میں کربلا جیسی قربانی اور استقامت كی كوئی مثال موجود نہیں، وزیراعظم

11 Oct 2016 23:36

اسلام ٹائمز: نواز شریف نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عاشورہ محرم ہمیں واقعہ كربلا كی یاد دلاتا ہے اور كربلا میں حق و صداقت كا علم بلند ركھنے كیلئے امام عالی مقام حضرت امام حسین (ع) نے ظلم و جبر كی اطاعت كرنے كی بجائے شہادت كا راستہ اختیار كیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے كہا ہے كہ عاشورہ محرم ہمیں واقعہ كربلا كی یاد دلاتا ہے اور تاریخ عالم میں ایسی قربانی اور استقامت كی كوئی مثال موجود نہیں ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عاشورہ محرم ہمیں واقعہ كربلا كی یاد دلاتا ہے اور كربلا میں حق و صداقت كا علم بلند ركھنے كیلئے امام عالی مقام حضرت امام حسین (ع) نے ظلم و جبر كی اطاعت كرنے كی بجائے شہادت كا راستہ اختیار كیا اور دُنیا كو یہ سبق دیا كہ حریت ایك بنیادی حق ہے جو دین اسلام كی تعلیمات كے عین مطابق ہے، حق كی حفاظت كرنا اپنی جان كی حفاطت كرنے سے زیادہ ضروری ہے، یہی وہ پیغام ہے جو نواسہ رسولؐ كی شہادت سے ہمیں ملتا ہے، تاریخ عالم میں ایسی قربانی اور استقامت كی كوئی مثال موجود نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امام عالی مقام (ع) كا یہ پیغام پوری انسانیت كیلئے مشعل راہ ہے، وطن عزیز پاكستان ایسے ہی اعلیٰ مقاصد كی تكمیل كیلئے حاصل كیا گیا تھا جن كی خاطر خاندانِ رسالتؐ نے بارگاہ حق میں اپنی جانوں كی قربانی پیش كی تھی، آج كے دن ہمیں فروعی، مسلكی، لسانی اور صوبائی اختلافات كو بھلانا ہوگا اور اپنے اندر مساوات، رواداری، نظم و ضبط اور قربانی دینے والے اوصاف كو فروغ دینا ہوگا اور واقعہ كربلا سے ہمیں یہی سبق ملتا ہے، اس پر عمل كرنے سے ہم اپنے مسائل حل كرسكتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پاكستان كے حالات كو دیكھتے ہوئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور یگانگت كی زیادہ ضرورت ہے تاكہ كوئی دشمن ہماری طرف آنكھ اٹھا كر نہ دیكھ سكے۔


خبر کا کوڈ: 574721

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/574721/تاریخ-عالم-میں-کربلا-جیسی-قربانی-اور-استقامت-كی-كوئی-مثال-موجود-نہیں-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org