0
Wednesday 12 Oct 2016 00:40

عرب حکمران امریکی اور اسرائیلی مفاد کی خاطر تکفیری دہشت گردوں کو مضبوط کر رہے ہیں، آئی ایس او کراچی

عرب حکمران امریکی اور اسرائیلی مفاد کی خاطر تکفیری دہشت گردوں کو مضبوط کر رہے ہیں، آئی ایس او کراچی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی بعد نماز ظہرین دورانِ مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہِ علی رضاؑ کے سامنے ادا کی گئی جس کی امامت مولانا کاظم عباس نقوی نے کی۔ نماز ظہرین کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی کے رہنما علی حیدر کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ نے 60 ہجری میں یزید ملعون کی بیعت سے انکار کرکے دنیا میں آنے والے ہر یزید سے روشناس کروا دیا تھا، آج یہ دنیا پیروان یزید سے بھر گئی ہے، آج بحرین، شام، عراق، فلسطین، کشمیر و پاکستان سمیت دنیا کے ہر کونے میں مسلمانان عالم کو شہید کیا جا رہا ہے، یمن میں جنازے پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں 100 سے زائد معصوم لوگ شہید ہوئے، کشمیر میں اب تک ہزاروں مسلمانوں کو شہید کردیا گیا، مسلمان ممالک اس ظلم کو ہوتا دیکھ کر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جبکہ عرب حکمران امریکی اور اسرائیلی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے اس تکفیری دہشت گرد ٹولے کو مضبوط کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجود تکفیری ٹولا بھی غیر ملکی آقاؤں کے ایماء پر کام کر رہا ہے جبکہ حکومت میں موجود چند عناصر اس ٹولے کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

علی حیدر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی نواز حکومت کی متعصبانہ کاروائیاں شروع ہوگئی ہیں، شہر قائد میں جہاں سیکورٹی کے بڑے بڑے دعوے کئے گئے وہیں دہشتگردوں نے ایک گھنٹے کے اندر تین مختلف مقامات پر شیعان حیدر کرار کو نشانہ بنایا جس میں منصور زیدی شہید ہوئے جبکہ 6 مومنین زخمی ہوئے، راولپنڈی میں دو نوجوانوں کو شہید کیا گیا، کوئٹہ میں بس پر فائرنگ کرکے 4 خواتین کو شہید کیا گیا لیکن حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا بلکہ مزید دیگر شہروں میں عزاداری کو محدود کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ علی حیدر نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی شہر قائد میں ہونے والی دہشت گردی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ اس موقع پر شرکائے جلوس نے پاکستان میں بھارتی جارحیت اور دخل اندازی کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے بھارتی جارحیت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ آخر میں شرکائے جلوس نے علامہ امین شہیدی اور علامہ مختار امامی کی قیادت میں امریکہ، اسرائیل اور اس سے منسلک یزیدی قوتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکہ، اسرائیل و بھارت کے پرچم نذر آتش کئے۔
خبر کا کوڈ : 574739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش