0
Wednesday 12 Oct 2016 19:43

بلتستان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں جلوس عاشورا پرامن طور پر اختتام پذیر

بلتستان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں جلوس عاشورا پرامن طور پر اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح بلتستان میں بھی عاشورا محرم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اسکردو میں جلوسہائے عاشورا پر امن طور پر اختتام پذیر ہو گئے جس میں ہزاروں عزاداران امام حسین(ع) شریک ہوئے۔ اسکردو کے علاوہ بلتستان کے دیگر اضلاع جس میں شگر، کھرمنگ اور گانچھے شامل ہے، میں مختلف مقامات سے جلوس ہائے عزاء، علم اور تعزیہ بھی برآمد ہوئے۔ اسکردو میں تمام جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے شبیہہ قتل گاہ پر پہنچے جہاں سینہ زنی کے بعد واپس اپنے مقامات مقصود پر پرامن طور پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔ جلوس عزاء کی سکیورٹی کے فرائض پولیس اہلکاروں کے علاوہ جی بی اسکاؤٹس، العباس اسکاؤٹس اور امامیہ اسکاؤٹس کے جوانوں نے سر انجام دی۔

اسکردو میں برآمد ہونے والے ماتمی دستوں میں دستہ حسینیہ حسین آباد، دستہ عباسیہ کرسمہ تھنگ، دستہ حسینیہ الڈینگ، دستہ حیدریہ کھرگرونگ، دستہ حیدریہ حسن کالونی، دستہ آل عباء سکمیدان، دستہ حسینیہ سندوس، دستہ عباستیہ نیورنگاہ، دستہ عباسیہ شگریخورد اور قدیمی دستہ لسوپی شامل تھے۔ جلوس عزاء کی سکیورٹی کے لیے فضائی نگرانی بھی کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال اسکردو کے عملے اور ریسکیو 1122 کا عملہ اور گاڑیاں کسی بھی ناخشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مستعد تھے۔ عاشوار کی مرکزی مجلس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان کے زیراہتمام حسینی چوک اسکردو پر منعقد ہوئی۔ مجلس عزاء سے معروف عالم دین سید علی رضوی نے مقصد کربلاء پر روشنی ڈالی۔ ہزاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ یمن میں جنازے کے اجتماع پر آل سعود کا فضائی واقعہ کربلا کا تسلسل ہے۔
خبر کا کوڈ : 574882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش