QR CodeQR Code

ہمارا اعتراض یہ ہے کہ خبر توڑمروڑ کر کس نے لیک کی، عسکری ذرائع

12 Oct 2016 22:19

اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عسکری ذرائع نے بتایا کہ ہم نے ایک دفعہ بھی نہیں کہا کہ ہمیں اخبار اور صحافی پر اعتراض ہے اور اخبار اور صحافی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، ہمارا اعتراض صرف یہ ہے کہ اتنی حساس خبر اتنے حساس اور اہم اجلاس سے باہر کیسے آئی؟۔


اسلام ٹائمز۔ اعلیٰ عسکری ذرائع نے انگریزی اخبار ڈان نیوز کے رپورٹر کا نام ایگزٹ کٹرول لسٹ میں ڈالنے کے متعلق حکومتی فیصلے سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں انگریزی اخبار یا اس کے رپورٹر سے کوئی محبت نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں بنیادی اعتراض انتہائی اہم اور حساس اجلاس کی خبر کو غلط انداز اور حقیقت کے برعکس ’’لیک‘‘ کرنے پر ہے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا مطالبہ خبر لیک کرنے اور توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے حوالے سے تحقیقات کا ہے اور اس سلسلہ میں خبر لیک کرنیوالے کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عسکری ذرائع نے واضح کیا کہ انھوں نے خبر دینے والے رپورٹر یا اخبار کیخلاف کبھی کارروائی کا نہیں کہا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عسکری ذرائع نے بتایا کہ ہم نے ایک دفعہ بھی نہیں کہا کہ ہمیں اخبار اور صحافی پر اعتراض ہے اور اخبار اور صحافی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، ہمارا اعتراض صرف یہ ہے کہ اتنی حساس خبر اتنے حساس اور اہم اجلاس سے باہر کیسے آئی؟ ہمارا اعتراض یہ ہے کہ خبر کو توڑمروڑ کر کیوں پیش کیا گیا؟ اور کس نے پیش کیا۔؟


خبر کا کوڈ: 574929

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/574929/ہمارا-اعتراض-یہ-ہے-کہ-خبر-توڑمروڑ-کر-کس-نے-لیک-کی-عسکری-ذرائع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org