QR CodeQR Code

یوم عاشورہ کے موقع پر کراچی سے دو ٹارگٹ کلرز سمیت 7 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

13 Oct 2016 00:04

اسلام ٹائمز: رینجرز نے لانڈھی، کورنگی اور بن قاسم کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ایم کیو ایم حقیقی کے دو ٹارگٹ کلرز اور کالعدم تنظیم کے چار کارکنوں سمیت 7 ملزمان گرفتار کیے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یوم عاشور کے موقع پر رینجرز نے مختلف کارروائیاں کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ رینجرز نے لانڈھی، کورنگی اور بن قاسم کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ایم کیو ایم حقیقی کے دو ٹارگٹ کلرز سمیت 7 ملزمان گرفتار کیے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں چار کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 574939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/574939/یوم-عاشورہ-کے-موقع-پر-کراچی-سے-دو-ٹارگٹ-کلرز-سمیت-7-افراد-گرفتار-اسلحہ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org