0
Wednesday 12 Oct 2016 23:28

کور کمانڈر کراچی کا محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار

کور کمانڈر کراچی کا محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر کمانڈر فائیو کور کو سیکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کور کمانڈر کو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، کور کمانڈر نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دورے کے موقع پر رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 574947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش