0
Wednesday 12 Oct 2016 23:41

جہاں جہاں ظلم ہوگا وہاں کربلا برپا ہوگی، بلاول بھٹو

جہاں جہاں ظلم ہوگا وہاں کربلا برپا ہوگی، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم عاشور پر ظلم کیخلاف سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہرا دیا، سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سولہ اکتوبر کو ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا۔ یوم عاشور کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں ظلم ہوگا، وہاں کربلا برپا ہوگی، یوم عاشور پر قوم کو راہ حق پر چلنے کا پیغام دیتا ہوں، محرم حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، عاشورا ہمیں بی بی زینبؑ کی یاد دلاتا ہے، بی بی زینبؑ کی جدوجہد دنیا کی تاریخ کا بے مثال باب ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد ظلم کیخلاف رہی ہے، 18 اکتوبر 2007ء سیاسی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے، اس موقع پر بلاول بھٹو نے ریلی نکالنے کا اعلان بھی کیا، بلاول نے ریلی سے متعلق لائحہ عمل بتاتے ہوئے کہا کہ 16 اکتوبر کو سلام شہداء ریلی لیکر میں خود کارساز جاؤں گا، ریلی بلاول ہاؤس سے صبح 10 بجے لیکر جاؤں گا، یقین ہے کہ اس سفر میں عوام میرے ساتھ ہوں گے۔ پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حق کی راہ میں اُن کی والدہ نانا سمیت ہزاروں ساتھیوں نے جان کا نذرانہ دیا، جو بھلائے نہیں بھلایا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 574949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش