0
Thursday 13 Oct 2016 12:17

بھارت کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتا، چوہدری سرور

بھارت کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتا، چوہدری سرور
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور مظالم ختم کرنے اور حریت لیڈر یاسین ملک کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن کشمیریوں کو بینائی سے محروم کرنا بدترین دہشت گردی اور دنیا کیلئے چیلنج ہے۔ بھارتی فوج کا خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا کشمیریوں کی نسل کشی ہے، بنیادی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ کو خاموش تماشائی کا کردار ختم کر کے بھارت کا ہاتھ روکنا ہو گا۔ بھارت شہید برہان وانی کے مشن اور کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتا، اسے کشمیر کو آزاد کرنا ہی پڑے گا۔ بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ ڈرامے کے سوا کچھ نہیں، وہ مسئلہ کشمیر پر برطانوی ہائوس آف کامن کے ممبران سے لندن میں خطاب کر رہے تھے۔ چوہدری سرور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھی ممبران کو آگاہ کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کیلئے لڑی جانیوالی تحریک کا دہشت گردی یا انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہاں پر کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کا راستہ روک کر معصوم لوگوں کا قتل عام کر کے بھارت دہشت گردی کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 575041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش