QR CodeQR Code

پنو عاقل میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر فاطمہ سے برآمد ہوکر میدان کربلا پہنچ کر اختتام پذیر ہوا

13 Oct 2016 17:11

اسلام ٹائمز: جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو رکاوٹوں کے ذریعے بند کر دیا گیا تھا، جلوس میں داخل ہونے والے ہر شخص کی جامع تلا شی لی گئی، جلوس کی گزرگاہوں پر ٹی ایم او پنو عاقل سید جواد حسین شاہ کی جانب سے طبی کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے شہر پنو عاقل میں بھی یوم عاشور کا جلوس امام بارگاہ قصر فاطمہ سے بر آمد ہوا، جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ باب الحوائج پہنچا جہاں ظہرین کی نماز ادا کی گئی، جلوس کے شرکاء یا حسین کی صدائیں بلند کر رہے تھے، جلوس میدان کربلا پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو رکاوٹوں کے ذریعے بند کر دیا گیا تھا، جلوس میں داخل ہونے والے ہر شخص کی جامع تلاشی لی گئی، جلوس کی نگرانی ڈی ایس پی او ایس ایچ او پنو عاقل کر رہے تھے جب کہ جلوس کی گزرگاہوں پر ٹی ایم او پنو عاقل سید جواد حسین شاہ کی جانب سے طبی کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جب کہ چیئرمین ٹاؤن کمیٹی پنو عاقل شبیر احمد شیخ اور کونسلر جمال عبدالناصر بھٹو کی جانب سے صفائی کے انتظام کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 575130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/575130/پنو-عاقل-میں-یوم-عاشور-کا-مرکزی-جلوس-امام-بارگاہ-قصر-فاطمہ-سے-برآمد-ہوکر-میدان-کربلا-پہنچ-کر-اختتام-پذیر-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org