QR CodeQR Code

آصف زرداری، بلاول کی وزیراعلیٰ سندھ کو محرم میں بہترین سیکیورٹی پر مبارکباد

13 Oct 2016 17:11

اسلام ٹائمز: بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کہا کہ آٹھ، نو اور دس محرم الحرام پر سندھ حکومت نے بہترین سیکیورٹی پلان تشکیل دیا، جبکہ سابق صدر مملکت آصف زرداری نے مراد علی شاہ کو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر مبارکباد دی۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو فون کیا اور محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات پر مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کہا کہ آٹھ، نو اور دس محرم الحرام پر سندھ حکومت نے بہترین سیکیورٹی پلان تشکیل دیا، جبکہ سابق صدر مملکت آصف زرداری نے مراد علی شاہ کو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر مبارکباد دی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی سیکیورٹی انتظامات پر رینجرز اور پولیس کو شاباش دی۔ انھوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے مثالی اقدامات کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 575132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/575132/آصف-زرداری-بلاول-کی-وزیراعلی-سندھ-کو-محرم-میں-بہترین-سیکیورٹی-پر-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org