0
Thursday 13 Oct 2016 18:48

پنجاب کو ملک بنانے کہ سازش کی جارہی ہے، اسٹیٹ بینک کی لاہور منتقلی پہلا قدم ہے، منظور وسان

پنجاب کو ملک بنانے کہ سازش کی جارہی ہے، اسٹیٹ بینک کی لاہور منتقلی پہلا قدم ہے، منظور وسان
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کو ملک بنانے کہ سازش کی جارہی ہے، اسٹیٹ بینک کو کراچی سے لاہور منتقلی سازش کا پہلا قدم ہے، دارالخلافہ اسلام آباد لے جانے کا سلسلہ بھی ایسے ہی شروع کیا گیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہا یہ جارہا ہے کہ اسٹیٹ بینک لاہور منتقل ہوگا تو کام اچھا کریگا، میں وفاق سے پوچھتا ہوں کہ کیا کراچی میں بہتری نہیں ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی لاہور منتقلی میں کسی اور ملک کا بھی ہاتھ ہو سکتا ہے۔ منظور وسان نے کہا کہ پنجاب کو ملک بناکر چھوٹے صوبوں کو اس کی کالونی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، سندھ میں پہلے ہی احساس محرومی ہے، وفاقی حکومت ایسے اقدام کر کے کیا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں وزیر صنعت کی حیثیت سے اسٹیٹ بینک کو منتقل نہیں ہونے دوں گا اور سندھ کی صنعتوں اور صوبے کے مفادات کا ہر صورت میں تحفظ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے چار اہم شعبوں کی منتقلی کراچی کی صنعتوں کو تباہ کردے گی۔
خبر کا کوڈ : 575172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش