QR CodeQR Code

بنوں، حجرے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

13 Oct 2016 22:00

اسلام ٹائمز: کوٹکہ خٹکان کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے حجرے کے باہر سے اچانک فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر سرکاری وکیل سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق، جبکہ تین افراد زخمی ہوئے، حملہ آور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حجرے میں موجود سرکاری وکیل سمیت دو افراد کو قتل جبکہ تین افراد کو شدید زخمی کردیا۔ حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ بنوں کے علاقے کوٹکہ خٹکان میں پیش آیا۔ جہاں شام کے وقت سرکاری وکیل کے حجرے میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسی دوران نامعلوم افراد نے باہر سے آکر فائرنگ شروع کردی۔ اس غیر متوقع فائرنگ کی زد میں آکر وکیل سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کرنے کا کام شروع کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 575213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/575213/بنوں-حجرے-پر-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-وکیل-سمیت-2-جاں-بحق-3-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org